Tuesday, May 31, 2011

Ruling on Referring to Madinah al-Munawwarah as 'Yathrib' /Yasrab)

A Question was regarding the ruling on Referring to Madina Sharif as 'Yathrib' according to Shari'ah al Mutahhara... Following is the Question and the remarkable Answer 

http://a8.sphotos.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-snc3/24757_346563685333_672380333_4227885_6822413_n.jpg
Question: Is it permissible in the Shari’ah to call Madina Sharif 'Yathrib'? What is the ruling for the person who does? Bayyinu Tujiru.

Answer: It is impermissible and forbidden to call Madina Tayyiba as Yathrib. It is a sin and the one who says it a sinner. RasoolAllah SallAllahu 'Alaihi wa Sallam said:
من سمی المدینة یثرب فلیستغفر اﷲ ھی طابة ھی طابة، رواه الامام احمد بسند صحیح عن البراء ان عازب رضی اﷲ تعالٰی عنه
“Whoever calls Madina Yathrib, it is necessary for him to repent. Madina is Taabah, Madina is Taabah. [Narrated by Bara’ bin ‘Azin, Musnad Imam Ahmad bin Hanbal, Maktaba al Islami (Berut), Vol 4, Page 285]

‘Allama Manawi writes in al-Taysir Sharh al-Jami’ al-Saghir:
فتسمیتھا بذٰلک حرام لان الاستغفار انما ھو عن خطیئة
From this hadith we learn that it is Haram to name Madina Tayyiba as Yathrib. We are told to repent after calling it so and repentance is only after a sin. [al-Taysir Sharh al-Jami’ al-Saghir, Maktaba Imam Shafa'ee (Riyadh), Vol 2, Page 424]

http://a6.sphotos.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-snc3/24757_346565215333_672380333_4227886_684145_n.jpg
Mulla ‘Ali Qari rahimahu’l Bari writes in al-Mirqat Sharh Mishkat:
قد حکی عن بعض السلف تحریم تسمیة المدینة بیثرب ویؤیده مارواه احمد لافذکر الحدیث المذکور ثم قال قال الطیبی رحمه اﷲ تعالٰی فظهران من یحقر شان ما عظمه اﷲ تعالٰی ومن وصف ماسماه اﷲ تعالٰی بالایمان بمالایلیق به یستحق ان یسمی عاصیا
It is reported from some of the predecessors that calling Madina as Yathrib is Haram. This is supported by the hadith which is recorded by Imam Ahmad [then he mentioned the hadith]. ‘Allama Tayyibi rahimahullah said that it is evident from this that whoever disrespects anything that Allah has honoured and has given the name Iman and this person talks about it in a way that is unbefitting, then he is worthy of being names ‘Aasi (sinner). [al-Mirqat Sharh Mishkat, Maktaba Habibiya (Quetta), Vol 5, Page 622]

When the Qur’an mentions the word Yathrib, it is to inform us what the hypocrites would say:
واذاقالت طائفة مهنم یااھل یثرب لامقام لکم
And when a party of them said: O folk of Yathrib! There is no stand (possible) for you, therefore turn back. [33:13]

The word Yathrib means fighting and censure. This is why these filthy people referred to it as such. Allah refuted them by naming it Taabah. RasoolAllah SallAllahu 'Alaihi wa Sallam said:
یقولون یثرب وھی المدینة
They call it Yathrib but it is Madina. [Bukhari, 1:252]

http://a4.sphotos.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-snc3/24757_346566360333_672380333_4227887_2449323_n.jpg
He SallAllahu 'Alaihi wa Sallam also said:
ان اﷲ تعالٰی سمی المدینة طابة
Indeed Allah has named Madina as Taabah. [Narrated by Jabir bin Sumrah]

References:

Musnad Ahmad bin Hanbal, Maktaba al Islami [Berut], Vol 5, Page89
Sahih Muslim, Qadeemi Kutb Khana [Karachi], Vo 1, Page 445

Mulla ‘Ali Qari writes in al-Mirqat Sharh Mishkat:
المعنی ان اﷲ تعالٰی سماھا فی اللوح المحفوظ او امرنبیه ان یسمیھا بها ردا علی المنافقین فی تسمیتھا بیثرب ایماء الی تثریبهم فی الرجوع الیها
It means that Allah had names Madina Munawwara as Taabah on the preserved tablet or He ordered his beloved Prophet SallAllahu 'Alaihi wa Sallam to name it such. Allah has castigated the hypocrites for reverting to the disreputable name Yathrib. [al-Mirqat Sharh Mishkat, Maktaba Habibiya (Quetta), Vol 5, Page 622]

He also writes:
قال النووی رحمه اﷲ تعالٰی قد حکی عیسٰی بن دینار ان من سماھا یثرب کتب علیه خطیئة واما تسمیتھا فی القراٰن بیثرب فهی حکایة قول المنافقین الذین فی قلوبهم مرض
Imam Nawawi rahimahullah states that it is reported regarding ‘Isa bin Dinar that whoever calls Madina as Yathrib, he is a sinner. When the Qur’an refers to Yathrib, it is only to let us know of the illness present in the hearts of the hypocrites. [al-Mirqat Sharh Mishkat, Maktaba Habibiya (Quetta), Vol 5, Page 622]

http://a3.sphotos.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash1/24757_346567000333_672380333_4227888_7711489_n.jpg
Some verses of poetry from the scholars contain this word. Our excuse for them is that they did not know of this hadith and ruling. He who knows the ruling and persists has no excuse, whether it is poetry or otherwise. The Shari’ah governs the poetry, not vice versa. Mawlana Shaykh MuHaqqiq ‘Abdul Haq Muhaddith Dehlawi Quddassa Sirrahu writes:
حضرت محمد صلی الله تعالٰی علیه وسلم او رامدینه نام نهاد از جهت تمدن واجتماعی مردم واستیناس و ایتلاف ایشاں دردے ونهی کرد از خواندن یثرب یا از جهت آنکه نام جاهلیت است یا سبب آنکه مشتق از یثرب بمعنی هلاک وفساد وتثریب بمعنی توبیخ وملامت ست یا بتقریب آنکه دراصل نام صنمے یا یکے از جبابره بود، بخاری درتاریخ خود حدیثے آورده که یکبار یثرب گوید باید که ده بار مدینه گوید تاتدارک و تلافی آں کند ودر روایتے دیگر آمده باید که استغفار کند و بعضے گفته اند که تعزیر باید کرد قائل آں را وآنکه درقرآن مجید آمده است یا اهل یثرب از زباں منافقان ست که بذکر آں قصد اهانت آن می کردند عجب که برزبان بعضے اکابر دراشعار لفظ یثرب آمده۔ والله تعالٰی اعلم وعلمه جل مجده
The Prophet SallAllahu 'Alaihi wa Sallam names it Madina. This is because people lived and gathered there and loved the city. He warned against calling it Yathrib because this is the name from the days of ignorance or because it is derived from either Tharb which means destruction and fighting or Tathrib which means reprimand and censure or because Yathrib was the name of an idol or an oppressive and rebellious person. Imam Bukhari narrates a hadith in his Tareekh that whoever says Yathrib once, he should say Madina ten times so that he compensates for it. When the Qur’an says, “Ya ahla yathrib”, it is from the tongues of the hypocrites and by saying Yathrib, they wanted to disrespect Madina. Another narration mentions that whoever says Yathrib should repent towards Allah and seek forgiveness. And some have said that he be punished. Amazing is the fact that some leading people have used Yathrib in their poems. And Allah knows well, the knowledge of the glorious is complete and strong. [Ashi'atul Lum'aat Sharh Mishkat, Maktaba Noori Razavi (Sukkar), Vol 2, Page 393-394]

Rajjab al-Murajjab ... 7th Month of Islamic Calendar [URDU]

http://images.orkut.com/orkut/photos/OgAAAAUAlzooZicq6W08G4PXP8zeuZYysieuKLUCc2qXGNpQc6dABvcdjZqneFzlwUo86fNeD4b3ozSaeiGnovkTswwAm1T1UCRa3hcfyE193Ii7xw24aZAOmyUI.jpg
وجہ تسمیہ :۔ قمری تقویم (ہجری کیلنڈر) اسلامی سال کے ساتویں مہینہ کا نام رجب المرجب ہے اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رجب ترجیب سے ماخوذ ہے اور ترجیب کے معنی تعظیم کرنا ہے۔ یہ حرمت والا مہینہ ہے اس مہینہ میں جدال و قتال نہیں ہوتے تھے اس لیے اسے "الاصم رجب" کہتے تھے کہ اس میں ہتھیاروں کی آوازیں نہیں سنی جاتیں۔ اس مہینہ کو "اصب" بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت و بخشش کے خصوصی انعام فرماتا ہے۔ اس ماہ میں عبادات اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔ دور جہالت میں مظلوم، ظالم کے لئے رجب میں بددعا کرتا تھا۔ (عجائب المخلوقات)

ماہ رجب کی فضیلت :۔

رجب ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جن کو قرآن کریم نے ذکر فرمایا ہے :

اِنَّ عِدَّۃَ الشُّہُوْرِ عِنْدَ اللّٰہِ اِثْنَا عَشَرَ شَھْرًا فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ مِنْھَا اَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ ط ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلَا تُظْلِمُوْا فِیْھِنَّ اَنْفُسِکُمْ (پارہ ١٠، سورہ توبہ، آیت ٣٦)
ترجمہ :۔"بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے ان میں چار حرمت والے ہیں یہ سیدھا دین ہے تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو"۔ (کنز الایمان)

نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و صحبہ وسلم نے ارشاد فرمایا :۔ رجب اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے ۔ (ما ثبت من السنۃ ص ١٧٠)

ایک اور جگہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و الہ و صحبہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایا :۔ رجب کی فضیلت تمام مہینوں پر ایسی ہے جیسے قرآن کی فضیلت تمام ذکروں (صحیفوں) کتابوں پر ہے اور تمام مہینوں پر شعبان کی فضیلت ایسی ہے جیسی محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و الہ و صحبہ وسلم کی فضیلت باقی تمام انبیائے کرام پر ہے اور تمام مہینوں پر رمضان کی فضیلت ایسی ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی فضیلت تمام (مخلوق) بندوں پر ہے (ما ثبت من السنہ ، ص ١٧٣)

رجب کی خصوصی فضیلت اور واقعہ معراج شریف

حدیث شریف کے مطابق "رجب المرجب" اللہ کا مہینہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جل مجدہ نے اپنے محبوب سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی حسن الوہیت و ربوبیت کی جلوہ گاہوں میں ستائیس (٢٧) رجب کی شب بلوا کر "معراج شریف" سے مشرف فرمایا۔ ستائیسویں شب میں آقائے دو جہاں علیہ الصلوۃ والسلام حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مکان (واقع بیت اللہ شریف کی دیواروں موسوم مستجار اور مستجاب کے کارنر رکن یمانی کے سامنے) میں تشریف فرما تھے اور یہیں حضرت جبرئیل امین علیہ السلام ستر یا اسی ہزار ملائکہ کی رفاقت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، اس موقع پر حضرت جبرئیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام کے ذمہ اللہ تعالیٰ نے یہ کام سونپے کہ میرے محبوب کو براق پر سوار کرانے کے لئے اے جبرئیل تمہارے ذمہ رکاب تھامنا اور اے میکائیل تمہارے ذمہ لگام تھامنا ہے۔ سند المفسرین امام فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے، " حضرت جبرئیل علیہ السلام کا براق کی رکاب تھامنے کا عمل، فرشتوں کے سجدہ کرنے سے بھی افضل ہے۔" (تفسیر کبیر جلد دوم صفحہ نمبر ٣٠١ مطبوعہ مصر)
 

یاد رکھیں کہ معراج شریف کے سفر مقدس کے تین مرحلے ہیں۔

اول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسریٰ، یعنی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک۔
دوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معراج۔
(حصہ اول )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی مسجد اقصیٰ سے کہکشاؤں کا سفر آسمان اول تک ۔
(حصہ دوم)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی آسمان اول سے آسمان ہفتم اور سدرۃ المنتہیٰ تک۔
سوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعراج، یعنی سدرۃ المنتہیٰ (حضرت جبریل امین علیہ السلام کا مقام آخر) سے لے کر عرش و کرسی اور لامکاں ، اللہ تعالیٰ جل شانہ کی حسن الوہیت ، جمال ربوبیت اور جلال تقدس و تجرد کی جلوہ گاہ تک۔ 


http://images.orkut.com/orkut/photos/OgAAAGIWOqoZtgP6ZmkcXK9yZmBqBNc2C-cDWQykAy7UDQVWfLmH-z8Cv5OkA1tGlxvCqwSrwPhb6bw9PrjwdSPeM-QAm1T1UJBpNozRjf8V_4yGUlVOdDGJ5Rub.jpg

رجب میں کار خیر اور صدقہ و خیرات

٭حضرت عبداللہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انھوں نے فرمایا "جس نے اپنے مسلمان بھائی سے رجب کے مہینے میں (جو اللہ کا ماہ "اصم" ہے)غم دور کیا تو اللہ اس کو فردوس میں نگاہ کی رسائی کے بقدر (حد نظر تک) وسیع محل مرحمت فرمائے گا، خوب سن لو! تم ماہ رجب کی عزت کرو گے اللہ تعالیٰ تمہیں ہزار درجہ بزرگی عطا فرمائے گا۔"(غنیۃ الطالبین صفحہ ٣٥٥)

٭حضرت عقبہ رحمۃ اللہ علیہ بن سلامہ بن قیس نے مرفوعا روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ماہ رجب میں صدقہ دیا تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے اتنا دور کر دے گا جتنا کوا ہوا میں پرواز کر کے اپنے آشیانہ سے اس قدر دور ہو جائے کہ اڑتے اڑتے بوڑھا ہو کر مر جائے (بیان کیا جاتا ہے کہ کوے کی عمر پانچ سو سال ہوتی ہے) (غنیۃ الطالبین صفحہ ٣٥٥) 

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا حضور علیہ الصلوۃ والسلام ارشاد فرماتے ہیں، جس نے رجب میں کچھ بھی خیرات کی اس نے گویا ہزار دینار خیرات کئے اللہ تعالیٰ اس کے بدن کے ہر بال کے برابر نیکی لکھے گا اور ہزار درجہ بلند فرما کر ہزار گناہ مٹا دے گا۔ (غنیۃ الطالبین صفحہ ٣٥٧)

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رجب ظلم چھوڑ دینے کا مہینہ ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رجب توبہ کا مہینہ ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رجب عبادت کا مہینہ ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رجب نیکیوں میں اضافہ کا مہینہ ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رجب کھیتی (فصل) بونے کا مہینہ ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رجب معجزات کا مہینہ ہے۔

روزہ افطار کرنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:۔ 

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِرَحْمَتِکَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ اَنْ تَغْفِرَلِیْ 
الہٰی میں تجھ سے تیری رحمت کے صدقے میں جو تمام چیزوں پر محیط ہے، تجھ سے مغفرت کا طلب گار ہوں۔

حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ایک مرسل روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و الہ و صحبہ وسلم نے فرمایا " بے شک رجب عظمت کا مہینہ ہے اس میں نیکیاں دگنی کی جاتی ہیں جس نے اس کے ایک دن کا روزہ رکھا وہ سال بھر کے روزے کے برابر ہے" ۔ (جامع الاصول)

امام بیہقی علیہ الرحمہ نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا اور کہا کہ اس کا مرفوع ہونا منکر ہے " رجب بڑا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں نیکیاں دوچند کر دیتا ہے پس جس نے رجب میں ایک دن کا روزہ رکھا گویا اس نے سال بھر روزہ رکھا اور جس نے اس میں سات دن روزے رکھے تو اس سے جہنم کے ساتوں دروازے بند کر دیئے جائیں گے اور جس نے اس کے آٹھ دن روزے رکھے تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے اور جس نے اس کے دس دن روزے رکھے تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو مانگے گا ضرور عطا فرمائے گا اور جس نے اس کے پندرہ دن کے روزے رکھے تو آسمان سے منادی پکارے گا تیرے گذشتہ تمام گناہ بخش دیئے گئے اب ازسر نو عمل کر، جس نے زیادہ عمل کیے اسے زیادہ ثواب دیا جائے گا۔ (ما ثبت من السنۃ ، ص ١٧١۔١٧٠)

http://images.orkut.com/orkut/photos/OgAAAPF5n9QIfsjZ87LE9tXnd8muXF9iTUdokdpX1JST7cmp63t2L7f2ZKF2pOZkLBkkpD6fPwbPiesFAFX5SoF2xWYAm1T1UAW3uIvNFbNIh9E85DQpyLW7zL-V.jpg

ماہ رجب کی تاریخی اہمیت (تاریخ اسلام اور عالمی اہم واقعات)

یکم رجب کو حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے رفقائ طوفان کے موقع پر کشتی میں سوار ہوئے۔ اس مہینہ کی تمام تاریخیں انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام، اولیاء، علمائ و مشائخ کی ولادت اور وصال سے منسوب ہیں اور بعض اہم واقعات (سیرت طیبہ اور تاریخ اسلام سے متعلق) بھی رونما ہوئے ۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و صحبہ وسلم کے اخص خصائص معجزات میں سے واقعہئ معراج شریف رجب کی ستائیسویں شب کو پیش آیا اس تاریخ پر اکثر سیرت نگاروں اور محدثین و مؤرخین کا اتفاق ہے ۔ آیت درود شریف اور حکم نازل ہوا۔۔۔۔۔۔ ٥ھ،٭بادشاہ مقوقس نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں تحائف بھیجے ۔۔۔۔۔۔٧ھ،٭١٠ھ میں بنو عطفان رجب ہی میں اسلام لائے۔ ٭حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا وصال ۔۔۔۔۔۔١٥ھ٭،شہر کوفہ کی تعمیر دور فاروقی ۔۔۔۔۔۔١٦ھ، ٭وصال حضرت اُسید بن حفیر انصاری رضی اللہ عنہ۔۔۔۔۔۔٢٠ ھ، ٭وصال حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ (عم رسول اللہ)۔۔۔۔۔۔٣٢ ھ٭جنگ صفین ٤ رجب ۔۔۔۔۔۔٣٦ھ/دسمبر ٦٥٦ء، ٭وفات مالک بن اشتر ۔۔۔۔۔۔٣٨ھ، ٭وصال ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا ۔۔۔۔۔۔٣٩ھ،٭وصال ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنہا۔۔۔۔۔۔ ٤١ھ، ٭وصال حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ۔۔۔۔۔۔٤٣ھ، ٭وفات حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔۔۔۔۔۔٤٥ھ، ٭وصال عبدالرحمن بن خالد ۔۔۔۔۔۔٤٦ھ،٭وفات حضرت عبد الرحمن بن سمرہ ۔۔۔۔۔۔٥٠ھ، ٭وفات معاویہ بن خدیج ۔۔۔۔۔۔٥٢ھ ،٭وفات حضرت اسامہ بن زید ۔۔۔۔۔۔٥٤ھ، ٭تاریخ اسلام کے خوفناک ترین ایام کا آغاز یعنی یزید کی حکمرانی کا آغاز ۔۔۔۔۔۔٦٠ھ، ٭وفات حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ۔۔۔۔۔۔ ٦٠ھ، ٭وصال حضرت عبیدۃ السلمانی ۔۔۔۔۔۔٧٢ھ،٭ عبدالملک بن مروان کی فتوحات ۔۔۔۔۔۔٧٧ھ، ٭خارجی فتنہ پرداز راس الخوارج قطری کا قتل ۔۔۔۔۔۔٧٩ھ، ٭فتح مصیصہ ۔۔۔۔۔۔٨٤ھ، ٭تعمیر جامع دمشق ۔۔۔۔۔۔٨٧ھ/جون ٧٠٥ء، ٭وفات خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبد العزیزعلیہ الرحمہ(اول مجدد) ۔۔۔۔۔۔١٠١ھ،٭وفات حضرت خواجہ حسن بصری علیہ الرحمہ ۔۔۔۔۔۔١١٠ ھ، ٭مراکش میں بغاوت ۔۔۔۔۔۔١٢٢ھ/جون ٧٤٠ء، ٭وفات ربیعہ دمشقی ۔۔۔۔۔۔١٢٣ھ، ٭وفات حضرت مالک بن دینار علیہ الرحمہ۔۔۔۔۔۔ ١٢٧ھ، ٭رومیوں کا ملطیہ پر قبضہ ۔۔۔۔۔۔١٣٣ھ، ٭شہر بغداد کی بنیاد ۔۔۔۔۔۔١٤١ھ، ٭شہادت حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ ۔۔۔۔۔۔١٤٨ھ، ٭مقنع (فتنہ پرور)نے آگ میں کود کر خودکشی کر لی ۔۔۔۔۔۔١٥٩ھ ٭،وفات حضرت ابراہیم بن ادھم علیہ الرحمہ ۔۔۔۔۔۔١٦٢ ھ، ٭وصال امام ابو خیثمیہ زہیر الجعفی ۔۔۔۔۔۔١٧٣ھ، ٭وفات حضرت حماد بن امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ ۔۔۔۔۔۔١٧٦ ھ، ٭وفات ہشام الاموی در اندلس ۔۔۔۔۔۔١٨٠ھ، ٭وصال حضرت امام موسی کاظم بن امام جعفر صادق (ائمہ اہلبیت، ساتویں امام) ۔۔۔۔۔۔١٨٣ھ، ٭ابو العمیطر کا دعوی خلافت ۔۔۔۔۔۔١٩٥ھ، ٭کوفہ میں قتل و غارت گری ۔۔۔۔۔۔١٩٩ھ، ٭وفات حضرت امام شافعی علیہ الرحمہ ۔۔۔۔۔۔٢٠٤ ھ ، ٭وفات عباسی خلیفہ مامون الرشید ۔۔۔۔۔۔٢١٨ھ، ٭وصال حافظ الحدیث امام ابو محمد یحیی بن یحیی بن کثیر مصمودی اللیثی اندلسی تلمیذ امام مالک ۔۔۔۔۔۔٢٣٤ھ، ٭وفات امیر خراسان طاہر دوم ۔۔۔۔۔۔٢٤٨ھ، ٭حافظ الحدیث صاحب المسند امام عبد بن حمید ۔۔۔۔۔۔٢٤٩ھ ٭قتل خلیفہ المعتز ۔۔۔۔۔۔٢٥٥ ھ، ٭قتل خلیفہ المہتدی ۔۔۔۔۔۔٢٥٦ ھ، ٭وصال امام مسلم ۔۔۔۔۔۔٢٦١ھ، ٭وفات المعتمد العباسی و خلافت المعتضد ۔۔۔۔۔۔٢٧٩ھ، ٭فتنہ ابو سعید قرامطی ۔۔۔۔۔۔٢٨٦ ھ، ٭عبیدیوں کے مابین فساد ۔۔۔۔۔۔٢٩٨ھ، ٭چیچک و خسرہ کا علاج دریافت کرنے والے معروف حکیم و طبیب محمد بن زکریا رازی کی وفات کا واقعہ ۔۔۔۔۔۔٣١١ ھ،٭ تخت نشینی امیر نوح سامانی ۔۔۔۔۔۔٣٣١ھ، ٭وصال محدث اندلس محمد بن مفرح ۔۔۔۔۔۔٣٨٠ھ، ٭وصال ابو نصر السراج الصوفی ۔۔۔۔۔۔٣٧٨ھ، ٭سلطان محمود غزنوی علیہ الرحمہ کا پہلا حملہ ملتان پر رجب کے مہینے میں ۔۔۔۔۔۔٣٩٦ ھ میں ہوا، ٭وصال عظیم فقیہ حنفی امام قدوری ۔۔۔۔۔۔٤٢٨ھ، ٭وصال سلطان محمود غزنوی ۔۔۔۔۔۔٤٤٠ھ ٭وصال سلطان مودود غزنوی ۔۔۔۔۔۔٤٤١ھ، ٭اسلامی سائنسی دنیا کی پہلی رصد گاہ (خلائی تحقیق کا ادارہ) کی تعمیر ملک شاہ نے کی۔۔۔۔۔۔ ٤٦٧ھ/فروری ١٠٧٥ء، ٭وصال امام علی بن محمد بزودی ۔۔۔۔۔۔٤٨٢ھ، ٭وصال ابوالحجاج النحوی ۔۔۔۔۔۔٤٩٥ھ، ٭وصال تمیم بن المعز والی افریقہ ۔۔۔۔۔۔٥٠١ھ/فروری ١١٠٨ء، ٭فرنگیوں کو شکست والی اندلس مودود کے ہاتھوں ۔۔۔۔۔۔٥٠٧ھ/دسمبر ١١١٣ء،٭ولادت صاحب ہدایہ امام ابوالحسن علی برہان الدین بن ابی بکر حنفی ۔۔۔۔۔۔٨ رجب ٥١١ھ، ٭حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسحق علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کے مقابر شریف کے نشانات معدوم ہو جانے کے بعد پھر ظاہر ہوئے اور مزارات شریف کی تعمیر شروع ہوئی، الخلیل فلسطین ۔۔۔۔۔۔٥١٣ھ اکتوبر ١١١٩ء، ٭وفات القاسم الحریری (مصنف مقامات حریری) ۔۔۔۔۔۔٥١٦ھ، ٭وصال امام ابوالبرکات ہبۃ البخاری (محدث بغداد) ۔۔۔۔۔۔٥١٩ھ، ٭وصال محدث قرطبہ ابو بحر سفیان ۔۔۔۔۔۔٥٢٠ھ، ٭وفات علی بن تاشقین سلطان الہند ۔۔۔۔۔۔٥٣٧ھ/ جنوری ١١٤٣ء، ٭وصال محدث عراق محمد بن ناصر ۔۔۔۔۔۔٥٥٠ھ/١١٥٥ء، ٭سلطان صلاح الدین ایوبی نے فلسطین بیت المقدس فتح کیا ۔۔۔۔۔۔٢٩ رجب ٥٨٣ھ/٥ اکتوبر ١١٨٧ء، ٭چنگیز خان نے چین پر تسلط حاصل کیا ۔۔۔۔۔۔٦١٢ھ/اکتوبر ١٢١٥ء، ٭خلافت المستنصر العباسی ۔۔۔۔۔۔٦٢٣ھ، ٭سلطان الہند خواجہئ خواجگاں غریب نواز چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کا وصال بھی ۔۔۔۔۔۔رجب ٦٣٣ھ میں ہوا، ٭وصال شارح مسلم حافظ الحدیث امام نووی ۔۔۔۔۔۔١٤ رجب ٦٧٧ھ، ٭وصال عظیم مؤرخ ابوالعباس شمس الدین احمد بن محمد بن خلکان البر مکی الاربلی شافعی ۔۔۔۔۔۔١٦ رجب ٦٨١ھ، ٭ولادت امام سیوطی ۔۔۔۔۔۔٨٤٩ھ، ٭جنگ پانی پت ۔۔۔۔۔۔٩٣٢ھ، ٭وصال ابن حجر الہیتمی ۔۔۔۔۔۔٩٧٣ھ، ٭احمد نگر (انڈیا میں) کی حکومت کا خاتمہ مغل حکمراں اکبر کے ہاتھوں ۔۔۔۔۔۔٩٩٩ھ/١٥٩١ء، ٭خلافت احمد الاول العثمانی ۔۔۔۔۔۔١٠١٢ھ، ٭خلافت مصطفی اول (دوبارہ) سلطنت عثمانی ۔۔۔۔۔۔١٠٣١ھ، ٭وصال علامہ محب اللہ الہ آبادی ۔۔۔۔۔۔١٠٥٠ھ، ٭وصال علامہ عبدالحکیم سیالکوٹی (مورث اعلی قطب مدینہ شاہ ضیائ الدین قادری مدنی) ۔۔۔۔۔۔١٠٦٦ھ، ٭حکومت رفیع الدولہ شاہجہاں دوم ۔۔۔۔۔۔١١٣١ھ، ٭خلافت مصطفی الرابع ۔۔۔۔۔۔١٢٢٢ھ، ٭وصال قاضی ثنائ اللہ پانی پتی۔۔۔۔۔۔ ١٢٢٥ھ، ٭وصال شاہ عبدالقادر دہلوی ۔۔۔۔۔۔١٢٤٣ھ/١٨٢٨ء، ٭دہلی پرمکمل انگریزوں کا قبضہ اور معزولی حضرت بہادر شاہ ظفر۔۔۔۔۔۔ ١٢٧٤ھ/فروری ١٨٥٨ء، ٭فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود نجدی اندھا ہو کر ہیضے سے مر گیا ۔۔۔۔۔۔١٢٨٢ھ/٢ دسمبر ١٨٦٥ء، ٭ولادت مفتی تقدس علی خاں بریلوی ۔۔۔۔۔۔١٣٢٥ھ، ٭ولادت مخدوم ابن محمد ثانی ہالائی ۔۔۔۔۔۔١٣٥٦ھ، ٭دوسری جنگ عظیم۔۔۔۔۔۔١٣٥٨ھ/١٩٣٩ء، ٭وفات نواب بہادر یار جنگ ۔۔۔۔۔۔١٣٦٣ھ/١٩٤٣ء، ٭فلسطین پر یہودیوں کا غاصبانہ قبضہ (روسیوں اور امریکیوں کی ہدایات پر) ۔۔۔۔۔۔١٣٦٧ھ/مئی ١٩٤٨ء، ٭مولانا عبدالستار نیازی پر قتل اور بغاوت کے مقدمات قائم ہوئے دوران تحریک ختم نبوت ۔۔۔۔۔۔١٥ رجب ١٣٧٢ھ/٣١ مارچ ١٩٥٣ء ، ٭کیمرون ملک آزاد ہوا ۔۔۔۔۔۔١٣٧٩ھ/١٩٥٩ء، ٭نواز شریف کی حکومت کا آخری دن جنرل پرویز مشرف کا ٹیک اور ۔۔۔۔۔۔١٤٢٠ھ/١٩٩٩ء، 
ماہ رجب میں وصال فرمانے والے صحابہ و اولیاء وعلماء رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین

یکم رجب المرجب:۔
٭ حضرت احمد حوارے ۔۔۔۔۔۔٢٣٢ھ ٭حضرت ناصح الدین ابو محمد چشتی زاہد مقبول ۔۔۔۔۔۔٤٢١ھ ٭ حضرت شیخ اخی فرخ زنجانی ۔۔۔۔۔۔٤٥٧ھ ٭حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی شہنشاہ الارواح ۔۔۔۔۔۔٥٣٧ھ٭حضرت شیخ علاؤالحق پنڈوی ۔۔۔۔۔۔٨٠٠ھ ٭حضرت شیخ عبدالجلیل قطب عالم چوہڑ بندگی قریشی ۔۔۔۔۔۔٩١٠ھ ٭حضرت شاہ پیرا ۔۔۔۔۔۔١٠٨٩ھ ٭حضرت شاہ بہولن چشتی ۔۔۔۔۔۔١١٠٤ھ ٭ حضرت علم الہدیٰ قاضی محمد ثنا اللہ پانی پتی ۔۔۔۔۔۔١٢٢٥ھ ٭خواجہ محمد الدین سیالوی

٢رجب المرجب:۔
٭حضرت مولانا نظام الدین گنجوی ۔۔۔۔۔۔٥٩٦ھ ٭ حضرت خواجہ علاؤالدین عطار ۔۔۔۔۔۔٨٠٢ھ ٭حضرت شیخ حبیب اللہ کافی ۔۔۔۔۔۔١٠٨٠ھ ٭حضرت مولوی عصمت اللہ لکھنوی ۔۔۔۔۔۔١١١٣ھ ٭حضرت حافظ عبدالشکور خالصپوری۔۔۔۔۔۔ ١٣٠٩ھ ٭حضرت قادر بخش بن حسن علی حنفی،سہسرامی۔۔۔۔۔۔١٣٣٧ھ ٭حضرت پیر محمد حسن جان سرہندی مجددی۔۔۔۔۔۔١٣٦٥ھ/٦جون١٩٤٦ئ ٭حضرت علامہ عین القضاۃ بن محمد وزیر بن محمد جعفر حسینی، حنفی، نقشبندی، حیدرآبادی ثم لکھنوی۔۔۔۔۔۔ ١٣٤٣ھ ٭ مفتی نور اللہ نعیمی ۔۔۔۔۔۔١٤٠٣ھ٭حضرت سید ابو الحسنات محمد احمد قادری (خلیفہ اعلیٰ حضرت)

٣رجب المرجب:۔
٭حضرت خواجہ اویس قرنی علیہ الرحمہ٭ حضرت تاج العارفین ابو الوفا کاکیش۔۔۔۔۔۔ ٣٠٥ھ ٭حضرت ابو علی محمد ثقفی۔۔۔۔۔۔ ٣٢٨ھ ٭حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سرمدی ۔۔۔۔۔۔٤٥٥ھ ٭ حضرت خواجہ گرگ اللہ ولی ۔۔۔۔۔۔٧٠٥ھ ٭حضرت سید محی الدین سمنانی ۔۔۔۔۔۔٨٤٢ھ ٭حضرت اخون پنجوبابا افغان۔۔۔۔۔۔٩١٧ھ ٭ حضرت سید درویش احمد ۔۔۔۔۔۔٩٩٩ھ ٭ حضرت شیخ محمدی عرف شاہ فیاض چشتی صابری ۔۔۔۔۔۔١١٠٧ھ ٭حضرت شاہ سلامت اللہ کانپوری ۔۔۔۔۔۔١٢٨١ھ ٭ حضرت عبداللہ شاہ کشمیری آفاقی ۔۔۔۔۔۔١٣١٠ھ ٭حضرت سید عبدالفتاح بخاری (مجذوب) اولاد سید سخی مرتضی بخاری مزار ٹنڈو سائیں داد محمد ۔۔۔۔۔۔١٣٩٨ھ/١٠ جون ١٩٧٨ئ

٤رجب المرجب:۔
٭ حضرت ابو محمد ابو عمرو زجاجی۔۔۔۔۔۔ ٣٤٨ھ ٭ حضرت محمد فرخ شاد وحدت ۔۔۔۔۔۔١١٢٣ھ ٭ مولانا عبدالباری بن عبدالوہاب بن عبدالرزاق انصاری فرنگی محل لکھنوی ۔۔۔۔۔۔١٣٤٤ھ/١٩ جنوری ١٩٢٦ء٭حضرت امام محمد بن ادریس شافعی علیہ الرحمہ۔۔۔۔۔۔٢٠٤؁ھ

٥رجب المرجب:۔
٭حضرت امام موسیٰ کاظم ٭ حضرت امام الاولیائ خواجہ حسن بصری ۔۔۔۔۔۔١١٠ھ ٭حضرت ابو القاسم اسحٰق بغدادی ۔۔۔۔۔۔٣٤٢ھ ٭حضرت امام ابوالحسن احمد قدوری ۔۔۔۔۔۔٤٢٨ھ ٭ شیخ ابوالحسن فخر الاسلام علی بن محمد البزوری الحنفی علی بن محمد ۔۔۔۔۔۔٤٨٢ھ/١٠٨٩ئ ٭حضرت عبداللہ مسافر صحرانی قادری شطاری خلیفہ حبیب اللہ شاہ۔۔۔۔۔۔ ١٣٣٩ھ/١٦ مارچ ١٩٢١ئ

٦رجب المرجب:۔
٭ حضرت قاسم علی بن محمد حریری صاحب مقامات حریری ۔۔۔۔۔۔٥١٦ھ ٭حضرت خواجہ نیر الدین حاجی شریف زندنی نفی القضا ۔۔۔۔۔۔٥٥٤ھ ٭  ٭حضرت قطب الدین ابو لغیث جمیل یمنی سمرقندی۔۔۔۔۔۔٧٦٧ھ ٭ حضرت سید موسیٰ قطب الا عظم ۔۔۔۔۔۔٨٩٦ھ ٭ حضرت قطب اعظم شیخ عیسیٰ برھانپوری ۔۔۔۔۔۔٨٩٩ھ ٭ حضرت شاہ فتح اللہ سنبھلی ۔۔۔۔۔۔٩٩٩ھ ٭حضرت شیخ حبیب اللہ کافی ۔۔۔۔۔۔١٠٨٠ھ ٭ حضرت شیخ عبداللہ عرف حاجی بہادر ۔۔۔۔۔۔١٠٩٥ھ ٭حضرت سید عبدالرحمن شاہ شہید (مدفون احاطہ عالم شاہ بخاری) ۔۔۔۔۔۔١٣٧٥ھ/١٩ فروری ١٩٥٦ء٭حضرت صغار احمد خاں المعروف احمد بھیا حضور چشتی ۔۔۔۔۔۔١٣٩٤ھ/٢٦ جولائی ١٩٧٤ئ

٧رجب المرجب:۔
٭ حضرت عین الدین شامی ۔۔۔۔۔۔٢٠٣ھ ٭ حضرت ابو عبداللہ محمد بن سلیمان رودباری ۔۔۔۔۔۔٣٢٩ھ ٭ حضرت شاہ محمد تہاک بغدادی ۔۔۔۔۔۔٧١٧ھ ٭حضرت شیخ جلال الدین تبریزی ۔۔۔۔۔۔٧٦٢ھ ٭ حضرت دیوان محمد بہاؤ الدین ۔۔۔۔۔۔٨٤٢ھ ٭حضرت میر طاہر تیزرو بدخشی جونپوری ۔۔۔۔۔۔١٠٤٧ھ ٭حضرت شاہ عمر بہاری ٭حضرت حاجی عبدالکریم چشتی(مصنف شرح خصوص الحکم)۔۔۔۔۔۔١٠٤٥ھ ٭حضرت غلام دستگیر نامی

٨رجب المرجب:۔
٭امام دار قطنی محدث٭ حضرت شیخ زین العابدین ابن نجیم حنفی مصری(صاحب الاشباہ والنظائر) ۔۔۔۔۔۔٩٧٠ھ ٭حضرت خواجہ نظام الدین صابری تھانیسری بلخی ۔۔۔۔۔۔١٠٢٤ھ٭ حضرت علامہ جلال تھانیسری ۔۔۔۔۔۔١٠٣٦ھ ٭ حضرت سید محمود بغدادی ۔۔۔۔۔۔١٠٧٧ھ ٭حضرت قاضی محمدعاقل چشتی ۔۔۔۔۔۔١٢٢٩ھ ٭حضرت مولوی عبدالصمد خالصپوری۔۔۔۔۔۔١٢٨٩ھ ٭حضرت شاہ عبد الرب 

٩رجب المرجب:۔
٭حضرت ابو جعفر احمد بن وہب بصری ۔۔۔۔۔۔٢٧٠ھ ٭حضرت ابو عبداللہ علی ماکور ۔۔۔۔۔۔٤٤٢ھ ٭محدث ابو شجاع حافظ شیرویہ بن شہردار بن شیرویہ ہمدانی (اولاد صحابی رسول و قاتل اسود عنسی فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ) مصنف فردوس، تاریخ ہمدان، ولادت ۔۔۔۔۔۔٤٤٥ھ وفات ٥٠٩ھ ٭ شہردار دیلمی کا انتقال ۔۔۔۔۔۔٥٥٨ھ٭ حضرت خواجہ شمس الدین محمد تبریزی ۔۔۔۔۔۔٦٤٥ھ ٭حضرت عبدالجلیل چوہڑ بندگی سہروردی لاہوری ۔۔۔۔۔۔٩١٠ھ ٭حضرت شیخ برکیہ بن شاہوکاتیار (مجذوب سندھ) ۔۔۔۔۔۔٩٩٧ھ ٭حضرت سالار سرمست ۔۔۔۔۔۔١٠٨٧ھ ٭ حضرت سید جعفر گیلانی ۔۔۔۔۔۔١١٠٧ھ ٭حضرت شیخ فیض بخش لاہوری چشتی (صاحب حال و قال)۔۔۔۔۔۔١٢٨٦ھ ٭حضرت علامہ محمد حسین بن تفضل حسین، عمری الہ آبادی ۔۔۔۔۔۔١٣٢٣ھ ٭حضرت مولانا مفتی نور محمد بن شیخ احمد حنفی فتحپوری تلمیذ مفتی عبداللہ ٹونکی ۔۔۔۔۔۔١٣٤٢ھ ٭حضرت شاہ گدا رحمن٭حضرت حافظ موسیٰ پاک چشتی

١٠رجب المرجب:۔
٭حضرت ابو محمد عبدالرحیم مغربی ۔۔۔۔۔۔٥٩٢ھ ٭ حضرت سلطان ولد بن مولانا روم ۔۔۔۔۔۔٧١٢ھ ٭ولادت امام تقی علیہ الرحمہ٭ وصال علامہ مفتی شاہ محمد مسعود ۔۔۔۔۔۔١٣٠٩ھ/١٨٩٢ئ

١١رجب المرجب:۔
٭حضرت شیخ علی عجمی ۔۔۔۔۔۔٣٤٦ھ ٭ حضرت رکن الاسلام ابو محمد عبداللہ جوینی کوفی ۔۔۔۔۔۔٤٣٢ھ ٭ حضرت سید محمد مدنی ۔۔۔۔۔۔٤٩٤ھ ٭حضرت شیخ منصور زاہد طایحیٰ ۔۔۔۔۔۔٥٥٠ھ ٭ حضرت قصیب البان موصلی ۔۔۔۔۔۔٥٧٩ھ ٭ حضرت شیخ ابی عبداللہ محمد بغدادی ۔۔۔۔۔۔٨٩٧ھ ٭ حضرت شاہ فضل اللہ مداری ۔۔۔۔۔۔٩٧٩ھ ٭ حضرت شاہ شمس الدین قادری لاہوری ۔۔۔۔۔۔١٠٢١ھ ٭حضرت شاہ شکور اللہ قلندری ۔۔۔۔۔۔١١٠٩ھ ٭حضرت شاہ محمد حامد صابری امروھوی ۔۔۔۔۔۔١١٥٠ھ ٭حضرت شیخ حبیب مصری ۔۔۔۔۔۔١٢٢١ھ ٭حضرت شاہ علی حسین اشرفی٭شیخ المشائخ حضرت امام ابو الحسین احمد نوری مارہروی ٭حضرت شاہ نصر اللہ لکھنوی٭شاہ مخدوم محمد منعم (پٹنہ)

١٢رجب المرجب:۔
٭ حضرت شیخ ابو الحسن فراری ۔۔۔۔۔۔٢٩٧ھ ٭ حضرت ابو عبداللہ محمد بن فضیل سمر قندی ۔۔۔۔۔۔٣١٩ھ ٭شیخ نجم الدین بن امام ظاہر کوفی ۔۔۔۔۔۔٣٣٦ھ ٭حضرت شیخ محمد فیاض ۔۔۔۔۔۔٧٤٧ھ٭حضرت سید الیاس بصری۔۔۔۔۔۔٩١٩ھ ٭حضرت سید محمد مقبول عالم ۔۔۔۔۔۔١٠٤٥ھ ٭ حضرت شیخ عبدالخالق چشتی ۔۔۔۔۔۔١٠٥٩ھ ٭ حضرت شیخ ارزانی قادری ۔۔۔۔۔۔١٠٧٢ھ ٭ حضرت شیخ عصمت اللہ نوشاہی ۔۔۔۔۔۔١١٣٧ھ ٭ حضرت مولانا ابو العباس عبدالحی محمد بحر العلوم لکھنوی ۔۔۔۔۔۔١٢٢٥ھ ٭حضرت پیر محمد حسن جان سرہندی (راہنما تحریک پاکستان) ۔۔۔۔۔۔١٣٦٥ھ/١٩٤٦ئ

١٣رجب المرجب:۔
٭ حضرت ابو عیسی محمد بن عیسی ترمذی ۔۔۔۔۔۔٢٧٩ھ٭حضرت خواجہ عبداللہ محمد مغربی۔۔۔۔۔۔ ٣٣٥ھ ٭حضرت ابو القاسم جعفر رازی ۔۔۔۔۔۔٣٧٨ھ ٭ حضرت ظہیر الدین بخاری ۔۔۔۔۔۔٦٩٥ھ ٭ حضرت شیخ ابی الحسن محمد ۔۔۔۔۔۔٧٩٧ھ ٭ حضرت محمد علی نور بخش ۔۔۔۔۔۔٨٥٧ھ٭حضرت محمد ابراہیم ابرجی ۔۔۔۔۔۔٩٨٧ھ ٭حضرت محمود درّانی ۔۔۔۔۔۔٩٩٨ھ ٭حضرت سید عبدالقادر لاہوری ۔۔۔۔۔۔١٠٧٧ھ ٭ حضرت شاہ نعیم گامی ۔۔۔۔۔۔١١٢١ھ٭ حضرت سید عبداللطیف عرف محی الدین دیلوروی ۔۔۔۔۔۔١١٩٤ھ ٭حضرت خواجہ محمد زبیر کشف الغیب ۔۔۔۔۔۔١١٩٩ھ ٭حضرت شہ محمد خادم صفی چشتی ۔۔۔۔۔۔١٢٨٧ھ ٭حضرت خواجہ نیر الدین عرف حاجی شریف قنوجی

١٤رجب المرجب:۔
٭حضرت ام المومنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا ۔۔۔۔۔۔٢١ھ٭حضرت طاؤس الحرمین ابو الخیر اقبال حبشی مکی۔۔۔۔۔۔٣٨٣ھ ٭ حضرت ابو المسعود بن اشبیل ۔۔۔۔۔۔٥٦٥ھ ٭امام ابوزکریا محی الدین یحیی بن شرف النواوی ۔۔۔۔۔۔٦٧٧ھ/یکم دسمبر ١٢٧٨ئ ٭حضرت شیخ محمود اسفراری المدنی ۔۔۔۔۔۔٦٩٨ھ٭مخدوم ساہر بن مخدوم معز الدین (خلیفہ مخدوم بلال و مخدوم نوح ہالائی)۔۔۔۔۔۔٩٨٠ھ ٭سید نتھے شاہ۔۔۔۔۔۔ ١١١١ھ٭حضرت سید سالار مسعود غازی٭حضرت سید سمن شاہ بخاری سرکار مجذوب تحصیل ٹنڈو باگوبدین ۔۔۔۔۔۔١٣٤٩ھ/دسمبر ١٩٢٩ئ

١٥رجب المرجب:۔
٭حضرت امام المسلمین سیدنا محمد جعفر صادق ص ۔۔۔۔۔۔١٤٨ھ ٭ حضرت امام المسلمین سیدنا موسی کاظم ص ۔۔۔۔۔۔١٨٣٭حضرت ابو الحسن علی صائغ دینوری ۔۔۔۔۔۔٣٣٠ھ ٭ حضرت قطب الدین محمود فروضنی ۔۔۔۔۔۔٣٩٢ھ٭حضرت شاہ بدر علی لکھنوی ٭شیخ محمد حضرت ابو عبداللہ محمد بن یوسف بن محمد بن احمد بن ابراہیم سورتی ١٣٦١ھ

١٦رجب المرجب:۔
٭حضرت سید یعقوب زنجانی ۔۔۔۔۔۔٦٤ھ ٭ حضرت ابو حمزہ خراسانی۔۔۔۔۔۔٢٩٠ھ ٭ حضرت ابو الفضل محمد۔۔۔۔۔۔ ٣٩٧ھ ٭ حضرت سید محمد عبداللہ اویسی غزنوی۔۔۔۔۔۔٥٠٥ھ ٭ابوالعباس احمد بن محمد بن خلکان (مؤرخ) ۔۔۔۔۔۔٦٨١ھ ٭حضرت ابو الفتح رکن الدین سہروردی بن صدر الدین بن بہاؤ الدین زکریا۔۔۔۔۔۔٧٣٥ھ ٭ حضرت محمد شیریں المتخلص مرغابی۔۔۔۔۔۔٨٠٩ھ ٭حضرت شاہ بندہ نوازی الدین۔۔۔۔۔۔٨٥٣ھ ٭ حضرت شاہ مجتبیٰ رومی۔۔۔۔۔۔ ٨٩٩ھ ٭ حضرت خواجہ عبدالحق عرف محی الدین۔۔۔۔۔۔ ٩٥٧ھ ٭حضرت خواجہ جمال الدین چشتی قندھاری۔۔۔۔۔۔٩٩٧ھ ٭ حضرت عبداللہ وحدت پوش بغدادی ۔۔۔۔۔۔١٠٧٣ھ ٭حضرت محدث اعظم کچھوچھوی۔۔۔۔۔۔١٣٨١ھ ٭حضرت حافظ محمد شعیب مردانی

١٧ رجب المرجب:۔
٭ حضرت ابوالفضل عباس عم رسول اللہ ا۔۔۔۔۔۔ ٣٢ھ ٭خواجہ ابو یوسف ہمدنی ٭ حضرت امام حسن مثنی۔۔۔۔۔۔ ٦٣ھ ٭ حضرت عمر اشبکی بن داؤد قرشی ۔۔۔۔۔۔١٨٧ھ ٭حضرت ابو العباس قاسم سیاری ۔۔۔۔۔۔٣٤٢ھ ٭ حضرت ابوعبداللہ محمد بن خفیف شیرازی ۔۔۔۔۔۔٣٧١ھ ٭ حضرت ابو عبداللہ محمد داستانی ۔۔۔۔۔۔٤١٧ھ ٭ حضرت سید حسین خنک سوار ۔۔۔۔۔۔٦١٠ھ ٭ حضرت شیخ ابو الحسن علی شاذلی مغربی ۔۔۔۔۔۔٦٥٤ھ ٭حضرت محمد رہبر سندہی ۔۔۔۔۔۔١١٩٩ھ ٭ حضرت شیخ محمد مراد کشمیری ۔۔۔۔۔۔١١٣١ھ ٭حضرت وجھن شاہ نواب گنجی٭ حضرت شاہ تقی علی قلندر ۔۔۔۔۔۔١٢٩٠ھ 

١٨رجب المرجب:۔
٭شیخ طریقت علامہ علی اکبر بن حیدر علی بن تراب علی علوی، حنفی کاکوروی قلندری ۔۔۔۔۔۔١٣١٤ھ ٭ حضرت ابو محمد عبداللہ مرغابی تونسی ۔۔۔۔۔۔٦٩٩ھ ٭ حضرت شیخ حسن سرمدی ۔۔۔۔۔۔٧٩٩ھ ٭حضرت بدلی شاہ

١٩رجب المرجب:۔
٭حضرت میر سید محمد اودھی ۔۔۔۔۔۔٩٨٩ھ ٭ حضرت شاہ محمد انبیا دل خراسانی ۔۔۔۔۔۔٩٨٩ھ ٭ حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی ۔۔۔۔۔۔١٢٣٠ھ ٭ حضرت سید ابوالحسین احمد نوری بن ظہور حسن بن حضرت سید آل رسول مارہروی علیہ الرحمہ ۔۔۔۔۔۔١٣٢٤ھ

٢٠رجب المرجب:۔
٭حضرت علاؤالدین۔۔۔۔۔۔٨٢٠ھ ٭حضرت شاہ اویس بلگرامی ۔۔۔۔۔۔١٠٨٧ھ ٭ حضرت امام محی الدین نووی علیہ الرحمہ

٢١رجب المرجب:۔
٭حضرت دیوان محمد ابراہیم کلان ۔۔۔۔۔۔٩٥٩ھ ٭حضرت علامہ مفتی مسیح الدین بن مفتی جمال الدین حنفی حیدرآباد ۔۔۔۔۔۔١٣٢١ھ٭حضرت شیخ نظام الدین بلخی ٭خطیب اعظم پاکستان مولانا محمد شفیع اوکاڑوی

٢٢رجب المرجب:۔
٭حضرت ابو عبداللہ محمد اسماعیل مغربی۔۔۔۔۔۔ ٢٧٩ھ ٭حضرت ابو اسمٰعیل احمد عموہروی ۔۔۔۔۔۔٤٤١ھ ٭حضرت سید موسیٰ بن داؤد ۔۔۔۔۔۔٦٨٧ھ ٭ حضرت شیخ مخدوم حسن۔۔۔۔۔۔ ٧٩٨ھ ٭ حضرت قاضی ضیائ الدین عرف خیا ۔۔۔۔۔۔٩٨٩ھ ٭حضرت قاضی عبدالکریم نگرامی۔۔۔۔۔۔١٢٤٩ھ۔۔۔۔۔۔١٣٥٤ھ ٭ حضرت سید علی احمد بن سید عبدالعلی شاہ کچھلی قادری (ڈیرہ غازی خان)۔۔۔۔۔۔١٣٨٢ھ ٭حضرت شمس الدین صحرائی

٢٣رجب المرجب:۔
٭ حضرت شیخ زکریا ہروی ۔۔۔۔۔۔٢٥٥ھ ٭حضرت خواجہ احمد معروف بہ رکن الدین علائ الدولہ سمنائی ۔۔۔۔۔۔٧٣٦ھ ٭ حضرت شاہ فرہاد صفات جمالی ۔۔۔۔۔۔١١٩٩ھ ٭حضرت مولانا سیف الدین کشمیری ۔۔۔۔۔۔١٢٢٧ھ 

٢٤رجب المرجب:۔
٭ حضرت سید مسلم بن حجاج نیشا پوری (صاحب صحیح مسلم شریف) ۔۔۔۔۔۔٢٦١ھ ٭حضرت امام محی الدین یحییٰ نووی ۔۔۔۔۔۔٦٧٦ھ ٭حضرت بندگی مبارک چشتی۔۔۔۔۔۔ ٩٧٦ھ 

٢٥رجب المرجب:۔
٭ حضرت امیر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز ص ۔۔۔۔۔۔١٠١ھ٭ حضرت شیخ ابو محمد حریری ۔۔۔۔۔۔٣١١ھ ٭حضرت شیخ ابو اسحق گرم دیوان ۔۔۔۔۔۔١١٧٨ھ ٭حضرت شاہ عبدالرحمن قلندر خراسانی ۔۔۔۔۔۔١١٨٣ھ ٭ حضرت محمد دمشقی ۔۔۔۔۔۔١٢٣١ھ ٭حافظ محمد عبداللہ بھرچونڈوی بن قاضی اللہ بخش (خلیفہ حافظ محمد صدیق بھرچونڈی) ۔۔۔۔۔۔١٣٤٦ھ٭حضرت امام مسلم٭قطب الاقطاب شیح رحمکارکاکا (نوشہرہ)

٢٦رجب المرجب:۔
٭ حضرت حسن شاہ پیر غازی (برادر اصغر حضرت عبداللہ شاہ غازی) جوڑیا بازار، کراچی۔

٢٧رجب المرجب:۔
٭حضرت ابو صالح نصر٭حضرت ابو یعقوب سوسی ۔۔۔۔۔۔١٧٩ھ ٭حضرت قاضی القضاۃ امام المسلمین سیدنا ابو یوسف یعقوب بغدادی ۔۔۔۔۔۔١٨٢ھ٭ حضرت سیدی ابو عیسیٰ محمد ترمذی (صاحب سنن) ۔۔۔۔۔۔٢٧٩ھ ٭ حضرت ابو عبداللہ عمرو مکی ۔۔۔۔۔۔٢٩١ھ ٭ حضرت سید الطائفہ ابو القاسم جنید بغدادی ۔۔۔۔۔۔٢٩٧ھ ٭ حضرت عبدالواحد سیاری ۔۔۔۔۔۔٣٣٧ھ ٭حضرت امام ابو یعقوب ہمدانی مروزی ۔۔۔۔۔۔٥٣٥ھ٭ حضرت ابو الحسن علی بن حرازم ۔۔۔۔۔۔٥٤٨ھ ٭ حضرت سراج الدین عبدالجبار بن غوث اعظم ۔۔۔۔۔۔٦٠٥ھ ٭عماد الدین ابو صالح نصر نبیرئہ غوث اعظم ۔۔۔۔۔۔٦٣٢ھ٭ حضرت سید عبدالعزیز بغدادی ۔۔۔۔۔۔٦٩٥ھ ٭ حضرت شیخ علاؤالدین لاہوری ۔۔۔۔۔۔٧٩٧ھ ٭حضرت شاہ عبد القدوس قلندر بصری ۔۔۔۔۔۔٩١٢ھ ٭ حضرت شیخ محمد حسن عرف شاہ خیالی جونپوری ۔۔۔۔۔۔٩٤٤ھ ٭حضرت شیخ داؤد چونیاں ۔۔۔۔۔۔٩٩٢ھ ٭ حضرت عبدالرحمن بدخشی ۔۔۔۔۔۔١٠٢٩ھ ٭حضرت شاہ اسکندر ۔۔۔۔۔۔١٠٣٣ھ ٭حضرت شیخ حاجی عبدالکریم چشتی ۔۔۔۔۔۔١٠٤٥ھ ٭ حضرت شیخ عبدالرشید دہلوی ۔۔۔۔۔۔١١٥٥ھ ٭حضرت شیخ احمد تحلی پہاڑی۔۔۔۔۔۔١١٩٠ھ ٭ حضرت رکن الدین آثار الوحدت ٭ حضرت پیر سید امین الحسنات (مانکی شریف راہنما تحریک پاکستان)

٢٨رجب المرجب:۔
٭ حضرت میر تراب لکھنوی ٭حضرت شاہ عفد الدین صابری امروہی ۔۔۔۔۔۔١٢٧٤ھ٭ حضرت پیر امین الحسنات مانکی شریف

٢٩رجب المرجب:۔
حضرت حافظ احمد علی خاں لکھنوی ۔۔۔۔۔۔١٢٧٥ھ ٭ حضرت قطب علی شاہ ۔۔۔۔۔۔١٣١٩ھ ٭ حضرت خواجہ کمال الدین کشمیری ۔۔۔۔۔۔١١٨٧ھ٭ حضرت شاہ لطف علی۔۔۔۔۔۔١٢٧٥ھ ٭حضرت دیوان محمد فضیل۔۔۔۔۔۔٧٥٦ھ٭میر نجف علی شاہ ۔۔۔۔۔۔١٢٧٥ھ ٭حضرت شاہ نوازش علی کابلی ۔۔۔۔۔۔١٢٨٩ھ٭محدث اعظم پاکستان علامہ سردار احمد خان لائل پوری٭حضرت علامہ امیر الدین جیلانی

٣٠رجب المرجب:۔
٭ حضرت امام المسلمین سید نا محمد بن ادریس الشافعی ۔۔۔۔۔۔٢٠٤ھ٭ حضرت شیخ غلام نقشبند لکھنوی ۔۔۔۔۔۔١١٢٦ھ ٭حضرت پیر عبد الرحیم بھرچونڈی۔۔۔۔۔۔ ١٣٩١ھ

نوٹ : خیال رہے کہ بعض بزرگوں کے وصال کی تاریخ ، تدفین کی تاریخ الگ الگ معروف ہیں لہٰذا ایسے بزرگوں کا تذکرہ دو یا تین مقامات پر نظر آئے تو اسے صحیح یا غلطی پر محمول نہ فرمائیں۔
http://images.orkut.com/orkut/photos/OgAAAFKmfNpmf7WQIrJ9d0JPBGBYTE-64G2ReCUvpDD_aNSI-pkBsho6EGtlB-uwKodQKvMoIIs6BO8tYqNoVa3wusgAm1T1UAYTifB0miviUiOzPdq8sQgOxsf4.jpg

Shafa'at -e -Mustafa (Sallal Lahu Alyhe Wa'alehe Wasallam)

Zikar-e-Mustafa (SallalLahu Alyhe Wa sallam)

SALLAL A'LALLah Alyhe Wa Sallam Ala- Syedina Muhammad*